کچے گوشت کی بریانی (INGREDIENTS)
گوشت،گائے کا۔ایک کلو۔
باسمتی چاول۔ تین پاؤ۔
دہی۔ایک پاؤ۔
کچا پپیتا،پسا ہوا 2 کھانے کے چمچے۔
خشخاش ۔پسی ہوئی۔1 کھانے کے چمچہ۔
سرخ مرچ پسی ہوئی۔2 کھانے کے چمچے۔
جائفل ۔پسی ہوئی۔چوتھائی چائے کا چمچہ۔
جاوتری۔پسی ہوئی۔چٹکی بھر۔
ادرک لہسن کا پیسٹ۔2 چائے کے چمچے۔
نمک۔ایک کھانے کا چمچہ۔
سفید مرچ۔پسی ہوئی ۔1 چائے کا چمچہ۔
تیز پات،1 عدد۔لونگ،4 عدد۔دارچینی،2 عدد۔
آئل یا گھی۔ایک پاؤ۔
ہری مرچ۔4 عدد۔باریک کٹی ہوئی۔
ہرا دھینا اور پودینہ تھوڑا سا باریک کٹا ہوا۔
ٹماٹر 2 عدد۔کٹے ہوئے۔
METHOD
گوشت کو ایک انچ موٹے اور 3 انچ لمبے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔اس کے بعد گوشت دھو کر پانی اچھی طرح نکال کر تمام مصالحے سوائے تیز پات،لونگ اور دارچینی کے گوشت میں اچھی طرح مکس کرکے کم از کم 4 گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ چاول کو 20 منٹ بھگو کر رکھیں،پھر چاول کو اُبلتے ہوئے پانی میں نمک ڈال کر صرف 5 منٹ بوائل کرکے چھلنی میں ڈال دیں اور 5 منٹ تک ٹھنڈا ہونے دیں۔ ایک بڑی دیگچی میں (جتنا گوشت اور چاول ہیں دیگچی اُس سے ڈبل بڑی ہو) مصالحہ ملا گوشت پھیلا کر بچھائیں،اور اُس کے اوپر بوائل چاول اچھی طرح پھیلا کر ڈال دیں،اوپر سے ہری مرچ،پودینہ، ہرا دھنیا اور ٹماٹر ڈال کر ڈھکن بند کردیں اور ڈھکن پر کوئی وزنی چیز رکھ دیں کہ بھاپ باہر نہ نکلے اور 30 منٹ تک دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔30 منٹ کے بعد دیگچی کو کسی کپڑے سے پکڑ کر چاولوں کو اچھی طرح اُلٹ پلٹ کریں اس طرح کے گوشت اوپر آ جائے مگر ہلکے ہاتھ سے کریں ورنہ چاول ٹوٹ جائیں گے۔اب اگر پانی باقی ہو تو مزید دم پر رکھیں اور اگر پانی باقی نہ ہو اور چاول سخت رہ گئے ہوں تو پانی کا ہلکا سا چھڑکاؤ کریں اور دم پر رکھ دیں۔مزیدار کچّے گوشت کی بریانی تیار ہے
No comments:
Post a Comment