کالے چنے (اُبلے ہوئے) ڈیڑھ پیالی
چاول دو پیالی
نمک حسب ذائقہ
کچلا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ
پیاز دو عدد درمیانی
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
کٹی ہوئی لال مرچ چائے کا چمچ
کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ
چکن پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
باریک کٹی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کریں اور آدھی پیاز علیحدہ نکال کر رکھ لیں ۔ چکن پاؤڈر کو ڈھائی پیالی گرم پانی میں ڈال کر ملا لیں اور یخنی تیار کر لیں ۔
پیاز میں لہسن ، زیرہ ، لال مرچیں ، اُبلے ہوئے چنے اور دہی ڈال کر بھونیں ۔
تیل علیحدہ ہونے پر اس میں چاول اور نمک ڈال کر اچھی طرح بھونیں ۔
یخنی ڈال کر شروع میں آنچ درمیانی رکھیں اور جب پانی خشک ہونے پر آ جائے تو آنچ ہلکی کرکے دم پر رکھ دیں ۔