Saturday, 23 April 2022

Dum ka Keema easy recipe

                                                                            اجزاء

تیل ایک چوتھائی کپ

پیاز کا پیسٹ ایک عدد

ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ

قیمہ آدھا کلو

دہی ایک کپ

نمک ایک چائے کا چمچ

گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ

لال مرچ ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی

ہری الائچی آدھا چائے کا چمچ پسی ہوئی

جائفل ایک چوتھائی چائے کا چمچ پسی ہوئی

جاوتری ایک چوتھائی چائے کا چمچ پسی ہوئی

بادام چھ عدد

خشخاش ایک چوتھائی چائے کا چمچ

کھوپرا ایک چوتھائی چائے کا چمچ

کوئلہ دم کےلئے

کیوڑا ایک چائے کا چمچ

ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ

پودینہ ایک کھانے کا چمچ

ہری مرچ چار عدد باریک کٹی ہوئی

ترکیب:

ایک برتن میں تیل گرم کرکے پیاز کا پیسٹ گولڈن فرائی کرلیں۔

اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کریں۔

ساتھ ہی قیمہ، دہی، نمک، گرم مصالحہ، لال مرچ، ہری الائچی، جائفل اور جاوتری ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔

الگ سے بادام، خشخاش اور کھوپرا پیس کر پیسٹ بنالیں۔

پھر یہ پیسٹ بھی قیمے میں شامل کر دیں۔

اس کے بعد آدھا کپ پانی ڈال کر ڈھکیں اور قیمہ گل جانے تک پکائیں۔

تیل اوپر آجائے تو کوئلے کا دَم دیں۔

پھر اس میں کیوڑا ڈال کر مکس کرلیں۔

آخر میں اس پر ہرا دھنیا، پودینہ اور 

 ہری  مرچ ڈال کر پیش کریں۔



Tips for healthy hair growth

    1Brush your hair before you shower. No matter what your hair texture is, taking sixty seconds to detangle strands can keep them sturdy. ...